
کراچی ( ویب ڈیسک )سندھ بھو میں توانائی کی بچت کیلئے بازار رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس سلسلے میں سندھ حکومت نے دفعہ
144 نافذ کرتے ہوئے کاروبار بند رکھنے کا کہا ہے ۔
سندھ محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔جس میں کراچی سمیت سندھ بھر کی مارکیٹیں وکاروبار رات 9 بجے تک بند کرنے کا کہا کہا ہے اور دفعہ 144 نافذ کی ہے ،کہا گیا ہے کہ رات 9 بجے کے بعد کاروبار جاری رکھنا غیر قانونی ہوگا ۔
یاد رہے کہ دکانیں رات 9 بجےبند رکھنے کا فیصلہ توانائی کی بچت کے سلسلے میں کیا گیا ہے ،حکم آئندہ ایک ماہ تک نافذ العمل رہے گا ۔دودھ کی دکانیں ،پیٹرول پمپ اور میڈیکل اسٹور ،اسپتال اس سے مستثنیٰ ہوں گے ۔




































