
کراچی ( رنگ نوڈیسک ) کراچی میں طلاق اورخلع کی شرح میں حالیہ برسوں میں نمایاں اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق 2020 میں کراچی
کی فیملی کورٹس میں ازدواجی رشتہ ختم کرنے کے 5,800 کیسز دائر کیے گئے تھے، جبکہ 2024 میں یہ تعداد بڑھ کر 11,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
ملک گیر سطح پر بھی طلاق اور خلع کی شرح میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت پاکستان میں طلاق یافتہ خواتین کی تعداد تقریباً 4,99,000 تک پہنچ چکی ہے۔
ماہرین کے مطابق، طلاق اور خلع کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجوہات میں غیرضروری خواہشات، عدم برداشت، اور خاندانی نظام کی کمزوری شامل ہیں۔ گیلپ پاکستان کے ایک سروے کے مطابق، ہر پانچ میں سے دو افراد کا خیال ہے کہ غیر ضروری خواہشات اور عدم برداشت طلاق اور خلع کے معاملات میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔
ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہےکہ کراچی سمیت ملک بھر میں ازدواجی رشتوں میں دراڑیں بڑھ رہی ہیں، جو معاشرتی استحکام کے لیے تشویشناک ہیں۔














