
بہاولپور(رپورٹ :عظمیٰ نعیم /سنیہ عمران)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع بہاولپور کی جانب سےمسجد الحق سےفرید گیٹ تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی
گئی اور مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا ۔
ریلی کی قیادت قائم مقام ناظمہ ضلع صائمہ معید ،رکن مرکزی و صوبائی شعوریٰ سعدیہ ذیشان ،ناظمہ پی پی 253 عائشہ فاروق ،پرنسپل قرآن انسٹی ٹیوٹ و رکن ضلعی شوریٰ سعدیہ بخاری نے کی ۔ ریلی میں بڑی تعداد میں خواتین بچو ں ، بچیوں اورقرآن انسٹی ٹیوٹ کی طالبات نے شرکت کی۔
شرکائےریلی نےمختلف چارٹس اور بینر اٹھا رکھےتھےجن پہ مختلف نعرےدرج تھے او روہ کشمیریوں سےمحبت اوریکجہتی کا اظہارکررہے تھے ،بعض بچوں نے اپنے سروں پر پٹیاں باندھی ہو ئی تھیں جن پر کشمیر یوں سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ درج تھا ۔
قائم مقام ناظمہ ضلع صائمہ معید نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کےمسئلےکو 76سال ہوگئے ہیں اور دوسال سے کشمیری کشمیر میں جیل کی طرح قید ہیں۔ ان کی زندگی تنگ کر دی گئی ہے، ان کو تدفین تک کی اجازت نہیں۔
صائمہ معید نے کہا کہ رائے شماری کے لیے کشمیرمیں کثیر تعداد میں ہندو آباد کیے جا رہے ہیں تاکہ رائے ان کےحق میں ہو جائے یہ ایک گھناؤنی سازش ہے۔ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں ،ان کو مالی تعاون دیں ان کے لیے آواز اٹھائیں ۔ دریں اثنا ناظمہ پی پی 253 عائشہ فاروق نے کثرت رائے سے قرار دار منظور کروائی ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کشمیر کے لیے ابھی تک کچھ نہی کیا ،اب ہماری باری ہے کہ عوام بھرپورآواز اٹھاتے ہوئے حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اسے حل کر وائے ۔





































