
کراچی (نمائندہ رنگ نو) صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا اسپیشل بچوں پر توجہ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ہمیں چاہیے کہ مل کر معاشرے میں ان
کے جائز حقوق دلائیں۔
صوبائی وزیربچوں میں گھل مل گئے۔صوبائی وزیرکاٹرانفارمیشن چائلڈری ہیلیٹیشن سینٹرکا دورہ کیا۔ انہوں نےٹرانفارمیشن کے بانی ڈاکٹرعمران یوسف اور ان کی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ آپ سب جس لگن و محنت سے کام کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔
دورے میں معروف صنعتکار دانش خان ودیگربھی ان کےہمراہ موجود تھے۔صوبائی وزیر کو ٹرانفارمیشن انٹرنیشنل سوسائٹی کےاغراض ومقاصد،یہاں دی جانے والی 150 سےزائد خصوصی بچوں کو تربیت و ان کےعلاج معالجہ سمیت دیگر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ادارے کے بانی ڈاکٹر محمد عمران یوسف نے بتایا کہ یہ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کا پہلا ادارہ ہے جو 100 فیصد بچوں کو مفت تعلیم و تربیت اور ان کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرتا ہے جبکہ اس معیار کے امریکہ سمیت دیگر ممالک کے جو ادارے ہیں وہ فی بچہ 10 ہزار ڈالر تک کی فیس وصول کرتے ہیں۔
اسپیشل بچے بھی معاشرے کا حصہ ہیں،اس موقع پر صوبائی وزیرسعید غنی نےبچوں کو تحائف بھی پیش کئے۔ آخر میں ادارے کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی





































