
لاہور( نمائندہ رنگ نو ) بزم سرخیل ادب اور لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے اشتراک سے"کانفرنس ہال " لاہور ہائیکورٹ میں خوبصورت "محفل مشاعرہ "
کا اہتمام کیا گیاجس کی صدارت معروف شاعراختر چیمہ نے کی ،مہمانان خصوصی یحییٰ سرور چوہان، نجمہ شاہین اور آفتاب خان تھے۔
مہمانان اعزازشیرازانجم اورنرگس نورتھیں ۔ مشاعرہ میں اشفاق فلک سرورخان جندکڑکی،عطاءالعزیز، عزیز احمد،ممتازراشد لاہوری ، نجمہ شاہین ، شیرازانجم، یحییٰ سرور چوہان ،روبینہ شاہین، مسرت ناز،عبدالحلیم گیلانی، پروفیسر احسان الہیٰ احسان ، فیصل فابانی، عرفان ہاشمی ،ایم آر مرزا،عقیل شافی، منیر اختر، آفتاب خان اورسید محمود گیلانی نے اپنا کلام سنایا۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اسد منظوربٹ نے یحییٰ سرور چوہان ،ہنی انصاری ، اختر چیمہ، ممتاز راشد لاہوری کو بزم سرخیل ادب گولڈ میڈلز پہنائے۔ سید محمود گیلانی نے اسد منظور بٹ کو بزم سرخیل ادب لائف ٹائم اچیومنٹ گولڈ میڈل پہنایا. آخرمیں میزبان مشاعرہ سید محمود گیلانی نے تمام حاضرین محفل کاشکریہ ادا کیا اور آخرمیں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔





































