
لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔
شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں،ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان نہیں ہوا ۔حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند کردی گئی ،جبکہ ریلوے افسران اور عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔





































