گیٹار خریدنے کے لیے اپنی سائیکل بیچی،گوہر ممتاز

اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک) اداکار و گلوکار گوہر ممتاز نے کہا ہے کہ 15 سال کی عمر میںگیٹار خریدنے کے لیے

اپنی بائی سائیکل بیچی۔ ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بچپن میں بہت شرارتی تھا جس کی وجہ سے امی سے بہت مار پڑتی تھی،انہوں نے کہا کہ میں اپنے جیب خرچ سے مہنیے کے شروع میں سب دوستوں کو پارٹی دیتا تھا اور پھر سارا مہینہ ان سے کھاتا تھا۔ اپنے پہلے گانے”عادت“ کی مقبولیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس گانے کی آڈیو کے بعد گانے کی وڈیو بنائی، پھر ”لمحے“ دل ہارے “ اور پھر کنسرٹ بھی شروع کر دیئے، انھوں نے کہا کہ وہ شروع سے ہی عاشق مزاج رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ 16سال کے بعد اب بھی سٹیج پر جاتے ہوئے ایک جھجک ہوتی ہے اور سٹیج پر جانے سے پہلے اللہ تعالٰی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان کی عزت رکھ لیں، انہوں نے کہا کہ دوسروں کو خوشی دے کر خوشی محسوس کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ جس چیز سے آپ کامیاب ہوئے اس کو بھول جانا ہی ناکامی ہے۔