
اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک) اداکارہ کرن تعبیر نے بنا کسی جم کے 32کلو وزن کم کر لیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب ان
کی شادی ہوئی تو ان کا وزن 60کلو تھا اور شادی کے ایک سال بعدان کا وزن85کلو تک پہنچ گیا جو کہ بڑھتا ہی جا رہا تھا، جس سے ان کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا، وزن بڑھنے کی بڑی وجہ ان کا کام نہ کرنا اور زیادہ کھانا تھا۔انہوں نے کہا کہ کوئی کام بھی مشکل نہیں ہوتا بس ارادہ پختہ ہونا چاہیے، پھر انہوں نے تین سال میں 32کلو وزن کم کرلیا، انہوں نے کہا کہ وہ دن میں بغیر چینی کے فریش جوس، سلاد جس میں اُبلی چکن، سرخ لوبیا،گاجر،کھیرا اور ٹماٹر لیتی تھیں اور پھر شام میں باربی کیو روٹی کے بغیر کھاتی تھیں اس کے بعد ایک گلاس دودھ اور روزانہ کی بنیاد پر 15منٹ تک ڈانس کرتی تھیں۔




































