
اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک) اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے نئے ڈرامہ سیریل”یہ دل میرا“کے ٹیزر کو تنقید
کا سامنا ہے۔ سجل علی اور احد رضا میر کے ڈرامہ سیریل”یہ دل میرا“ کا ٹیزر حال ہی میں ریلیز ہوا جس میں احد رضا میر سجل سے انٹرویو کے دوران کچھ ایسے سوالات پوچھتے ہیں جن کا ان کی نوکری سے کوئی تعلق نہیں ہوتا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کام کرنے کی جگہ پر ہراساں کیئے جانے کے مترادف ہے جس کا دکھانا نامناسب ہے۔ ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے، جس کی کاسٹ میں سجل علی، میرا سیٹھی، عدنان صدیقی ، زرنش خان اور احد رضا میر شامل ہیں۔




































