سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کرنے والی اشنا شاہ کی ایک ہفتے بعد ہی واپسی


کراچی (شوبز ڈیسک) شادی کے بعد سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کرنے والی اداکارہ اشنا شاہ کی ایک ہفتے بعد ہی سوشل میڈیا پر واپسی ہوگئی۔

شنا شاہ نے لیجنڈری اداکار قوی خان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر واپسی کرتے ہوئے قوی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی ٹوئٹ کیاتھا ۔
ٹوئٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ قوی انکل کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ سے ایک خواب تھا، وہ انڈسٹری کے ایک انتہائی قابل احترام اور پیارے رکن تھے۔ان کی میراث زندہ رہے گی۔
ٹوئٹ کے بعد اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام کا ایک بار پھر رخ کرتے ہوئے شادی کی تقریب سے مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں ہیں، اداکارہ اشنانے تنقید کا نشانہ بننے والے اپنے لال لہنگے کی مختلف تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی اپنے لہنگے کی تعریف میں سہارا میوزک یوکے کا مشہور گانا لال گھاگرہ پس منظر میں چلایا۔