لاہور (شوبز ڈیسک ) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکرواداکارہ جنت مرزا پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئی ہیں ۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بائیس سالہ جنت مرزا نے اپنے ٹک ٹاک اکانٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا جس کے مطابق ان کے فالوورز کی تعداد 22 ملین ہوچکی ہے۔
ٹک ٹاکر نے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ22 ملین فالورز حاصل کرنا میرے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔آپ سب کا بہت بہت شکریہ، آپ سب سے یونہی ہمیشہ پیار کرتی رہوں گی۔