کراچی (شوبز ڈیسک ) معروف اداکارہ مہوش حیات نے 5 برس بعد چھوٹے پردے پر واپسی کا عندیہ دے دیا۔
ٹی ٹی پروگرام میں میزبان شعیب اختر نے اداکارہ مہوش حیات سے سوال کیا کہ کیا وہ بین الاقوامی پروجیکٹس کرنے کے بعد ڈراموں میں واپس آئیں گی یا نہیں؟ ۔
میزبان کے سوال کے جواب میں مہوش حیات نے ٹی وی اسکرین پر واپسی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں چند اسکرپٹس پڑھ رہی ہوں۔
اداکارہ نے دورانِ انٹرویو یہ بھی انکشاف کیا کہ رواں سال کے اختتام تک ان کے مداح انہیں ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں ۔