کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ منشا پاشا نے فنکاروں اور کرکٹرز کو ایک دوسرے کا احترام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
عام طور پر ٹاک شوز میں سیاست دانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ سخت اور نامناسب لہجے میں بات کرتے دیکھا جاتا ہے، لیکن حال ہی میں شوبز انڈسٹری میں بھی کچھ ایسے ہی تنازعات سامنے آئے، جس میں اداکار یا میزبان کی جانب سے ایک دوسرے کو سخت تنقید اور مضحکہ خیز بیانات کا سامنا ہوا جو سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز رہے۔ ا
منشا پاشا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے ساتھی اداکاروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنے کا مشورہ دے دیا،اداکارہ نے لکھا کہ پاکستانی فنکاروں، کرکٹرز، میزبان وغیرہ، اگر آپ چاہتے ہیں کہ دنیا آپ کی، آپ کے کام کی اور آپ کے ملک کی عزت کرے تو پہلے ایک دوسرے کا احترام اور عزت کرنا سیکھیں۔