لاہور ( شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ عروہ حسین نے ہدایت کار ندیم بیگ کی تنقید پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا تو ان کے شوہر گلوکار و اداکار فرحان
سعید بھی خاموش نہ رہ سکے اور ان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں ۔ فرحان سعید نے انسٹا پوسٹ پر کمنٹ میں تبصرہ دیتے ہوئے علامہ اقبال کا مشہور شعر لکھ کر ان کا حوصلہ بلند کیا تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر۔
گزشتہ دنوں پی ایس ایل کے حوالے سے نجی چینل پر نشر ہونے والے گیم شو میں ہدایت کار ندیم بیگ نے چند سوالات کے جواب میں اداکارہ عروہ حسین کو نخرہ کرنے والی اور خون کے آنسو رلانے والی قرار دیا تھا۔