لاہور(شوبزڈیسک ) فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ انہیں ایسے لوگ پسند ہیں جو دوسروں کے معاملات میں بے جا مداخلت نہیں کرتے‘کام کے معاملے
میں غیر سنجیدہ لوگوں سے دور رہنے کی کوشش کرتی ہوں۔
اپنے انٹرویو میں انہہوں نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے جس کی وجہ سے ہر کوئی دوسرے کے معاملات میں مداخلت کرتا دکھائی دیتا ہے۔
اداکارہ نے کہا مجھے تو ایسے لوگ پسند ہیں جو جو دوسروں کے معاملات میں بے جا مداخلت نہیں کرتے اور اپنے کام سے کام رکھتے ہیں،میرا نے کہا میں نے ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھا ہے اسی لئے مجھے ایسے لوگ پسند ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہاکہ جلد اپنے مداحوں کو سرپرائز دوں گی۔