
اسلام آباد ( ویب ڈیسک )یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز ہوگیا جس کے تحت 19 اشیا پر سبسڈی دی جارہی ہے۔
یوٹیلیٹی ا سٹورز حکام کے مطابق رواں سال رمضان ریلیف پیکیج 5 ارب روپے کا ہوگا، رمضان ریلیف پیکیج کو ٹارگٹڈ اور نان ٹارگٹڈ سبسڈی میں تقسیم کیا گیا ہے۔بی آئی ایس پی سے منسلک پاکستانیوں کو سبسڈائزڈ نرخوں پر اشیاءدستیاب ہوں گی۔ بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ ہولڈرز کو دس کلو آٹے کا تھیلہ400 روپے کا دستیاب ہوگا ،ایک کلو چینی 70 روپے میں ملے گی۔ ایک کلو گھی کا پیکٹ300 روپے کا دستیاب ہوگا۔یوٹیلٹی اسٹورحکام کے مطابق عام شہریوں کےلئے دس کلو آٹے کا تھیلہ 648روپے کا ملے گا ،چینی 1کلو 91روپے میں دستیاب ہوگی جبکہ گھی کلو والا پیکٹ 490روپے میں ملے گادیگر اشیاءبازار سے چاول 20روپے کلو، کوکنگ آئل 25روپے۔
دالیں 20روپے سستی دستیاب ہوں گی، چائے مارکیٹ ریٹ سے 100روپے کلو سستا دستیاب ہوگا ،دودھ کا نرخ 30روپے فی لیٹر بازار سے سستا دستیاب ہوگا ۔ بیسن اور کھجور بازار سے پچاس روپے فی کلو سستی دستیاب ہوگی۔





































