
کراچی (شوبز ڈیسک ) معروف میزبان متھیرا نے اداکارہ ریشم کو ان کے بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اداکارہ و میزبان متھیرا نے اداکارہ ریشم
کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ براہ کرم لوگوں کو الجھن میں نہ ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ڈپریشن کے مسائل آئیں تو معالج کے پاس جانا ٹھیک ہے جبکہ دوا لینا بھی ضروری ہے۔دماغی بیماری ہوتی ہے۔ یہ لوگ اللہ تعالی کے قریب بھی ہتوے ہیں اور پھر بھی ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ بعض اوقات کچھ بڑے صدمات گھبراہٹ کے حملوں کو ٹھیک نہیں کرتے۔یاد رہے چند روز قبل اداکارہ ریشم نے رمضان ٹرانسمیشن پر بتایا کہ وہ ڈپریشن پر یقین نہیں رکھتی کیونکہ ڈپریشن صرف اللہ سے انسان کی دوری ہے۔





































