
لاہور (شوبز ڈیسک) معرو ف اداکارہ عائشہ عمر عید الفطر کے موقع پر دو فلموں ہوئے تم اجنبی اور منی بیک گارنٹی میں اپنے جلوے بکھیریں گی۔
اس عید پر 4 پاکستانی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی، عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جانے والی میگا بجٹ فلم منی بیک گارنٹی کی کاسٹ میں عائشہ عمر بھی شامل ہیں،فلم میں فواد خان ، وسیم اکرم ، شنیرا اکرم ، میکال ذوالفقار ، شایان خان ، جان ریمبو ، مانی ، جاوید شیخ ، گوہر رشید، حنا دلپزیر، کرن ملک ، عدنان جعفر،علی سفینا ، مرحوم احمد بلال ، سمیت دیگر شامل ہیں۔
عید الفطر کے ہی موقع پر عائشہ عمر کی ریلیز ہونے والی دوسری فلم ہوئے تم اجنبی ہے، لو سٹوری بیسڈاس فلم میں عائشہ عمر ستر کی دہائی میں ایک صحافی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں عائشہ عمر سمیت میکال ذوالفقار ، سعدیہ خان ، ثمینہ پیرذادہ ، شفقت چیمہ ، محمود اسلم ، شمعون عباسی ، سہیل احمد، شاہد سمیت دیگر شامل ہیں۔





































