
کراچی (شوبز ڈیسک) بطور میز بان شہرت حاصل کرنے والی شائستہ لودھی میزبان اوراداکار کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر بھی ہیں تاہم انکا کہنا ہے کہ لوگوں کو ان کے
ڈاکٹر ہونے کا یقین نہیں آتا ۔
حال ہی میں غیر ملکی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں شائستہ کا کہنا تھا کہ انہیں شوبز کا حصہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرنے اور ڈاکٹر بننے کے بعد کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے کی وجہ سے لوگ نہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے۔وہ جب کسی کانفرنس میں جاتی تو سب انہیں صرف ایک میزبان یا اداکارہ کی نظر سے ہی دیکھتے تھے۔
شائستہ لودھی نے بتایا کہ لوگ کہتے تھے۔ یہ صبح شو میں پ±رانی شرٹ کو نیا بنانے کا طریقہ بتا رہی ہوتی ہے اور اب ادھر آ گئی ہے، پڑھنے کے لیے یہ ڈاکٹر ہے بھی؟
انہوں نے بتایا کہ اکثر لوگوں کا تو کہنا تھا کہ شائستہ تو وہ ہے جو مارننگ شو کی میزبان ہے۔یہ واقعی ڈاکٹر ہے یا نام کے ساتھ بس ڈاکٹر لگا لیا ہے،ان کہنا تھا کہ وہ ان سب مشکلات کے باوجود بھی مستقل مزاجی سے آگے بڑھتی رہیں اور ڈاکٹر بن کر اپنا کلینک کھولا جبکہ اب وہی لوگ ان کے پاس آکر خوبصورتی میں اضافے کیلئے ان سے مشورے کرتے ہیں اور اپنا علاج کرواتے ہیں۔





































