
لاہور (شوبز ڈیسک) کامیڈین اور میزبان محسن عباس حیدر نے کہا ہے کہ مجھے کبھی کسی سے کام مانگنے کی ضرورت پیش نہیں آئی،حال ہی میں اداکار
محسن عباس حیدر کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ مجھے کبھی کسی سے کام مانگنے کی ضرورت پیش نہیں آئی، کیونکہ میرا اللہ پر توکل بہت مضبوط ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو میرے حصے کا ہے وہ مجھ سے کوئی نہیں لے سکتا اور اگر وہ کسی اور کے حصے کا ہے اور وہ میرے سے ہوتے ہوئے کہیں اور چلا جاتا ہے تو میں اس پر بھی کبھی آفسردہ نہیں ہوا، دورانِ انٹرویو ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو تین بڑے پروجیکٹ بتاتا ہوں۔ پہلا خانی ڈرامہ مجھے آفر ہوا جو میں نہیں کر پایا جس سے فیروز خان کا کیرئیر عروج پر پہنچ گیا۔
محسن عباس نے بتایا کہ دوسرا پراجیکٹ رانجھا رانجھا کردی کا بھولے کا کردار جس نے عمران اشرف کو عروج پر پہنچا دیا، اداکار نے کہا کہ اسی طرح پری زاد کا اسکرپٹ میرے گھر پر رکھا ہے۔ کتاب پڑی ہے۔کانٹریکٹ پڑا ہے لیکن میں نہیں کر پایا، پری زاد نے اداکار احمد علی اکبر کے نصیب کو بدل دیا اور ان کا کیرئیر عروج پر پہنچ گیا۔





































