
کراچی ( شوبز ڈیسک )پنک بس سروس کے سفر نے اداکارہ حرامانی کو ماضی کی یاد دلادی ہے۔ کہتی ہیں کہ وہ حیدری سے پی ای سی ایچ ایس اپنے کالج
یو روٹ کی بس پر سفر کرتی تھیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کیلئے مخصوص پنک بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کردیا گیاہے ، پنک بس سروس کے 2 نئے روٹس پاور ہاس نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال روٹ ٹو اور نمائش چورنگی سے کلاک ٹاور سی ویو روٹ-10 فلیٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔
نئے روٹس کی افتتاحی تقریب میں اداکارہ عائشہ عمر اورحرا مانی نے بھی شرکت کی اور بس سروس کو خوش آمدید کہا، پنک بس سروس میں سفر کرتے ہوئے حرا مانی کو ان کے کالج کا زمانہ یاد آگیا، ان کا کہنا تھا کہ انہیں یاد ہے کہ وہ حیدری سے پی ایسی ایچ ایس اپنے کالج یو 8 روٹ کی بس پر سفر کرتی تھیں۔
حرا مانی نے کہا کہ ان بسوں میں خواتین کا کمپارٹمنٹ بہت چھوٹا ہوتا ہے جس میںآٹھ سے دس خواتین ہی سفر کرسکتی ہیں اور اس پر بھی مرد حضرات ان کے کمپارٹمنٹ میں آجاتے ہیں۔یہ ایک اچھی سروس ہے ۔





































