ینگ پاک فلیک ہاکی کلب کے تحت "بیسک ہاکی ٹریننگ کیمپ" کا اہتمام

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ) "ینگ پاک فلیگ ہاکی کلب" نےگورنمنٹ اینگلو اورینٹیل اسکول بلاک 15 فیڈرل بی ایریا میں "بیسک ہاکی ٹریننگ

کیمپ "اہتمام کیا۔کیمپ میں اسکول کے بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

کیمپ کے انعقاد میں ٹاؤن ایجوکیشنل أفیسر(سینٹرل)ارشد ملک،پاکستان ہاکی کےسینئر کھلاڑی بابائےہاکی معین الدین غوری،ڈاکٹر ثمر اسلام مہدی،جاوید لطیف ہاشمی،اسکول پرنسپل محترمہ معصومہ،سر اعظم اور سلیم میمن فزیکل ٹرینر نے حصہ لیا۔کیمپ میں اسکول سے شریک بچوں کو ہاکی کھیل کے بنیادی اصول،وارم اپ،اسٹریچنگ ایکسرسائز کے ساتھ ساتھ گیند کو کونز کےدرمیان لے کرچلنا، ہٹ،اسکوپ، پش، ڈربلنگ  وغیرہ سکھائی گئی بعد ازاں کیمپ میں شریک بچوں کی دو ٹیمیں بنا کر مختصر دورانیہ کا ہاکی مقابلہ منعقد کیا گیا۔

اس موقع پرخطاب کرتےہوئے،معین الدین غوری نےبچوں کے سامنے پاکستان ہاکی کےسنہرے ماضی کےواقعات اورہیروز کےبارے میں تاریخ کے مختصر اوراق پلٹے جنھیں سن کر بچےحیران اوربہت خوش ہوئےاوران میں ہاکی کھیلنے کا شوق اور جوش وجذبہ پیدا ہوا۔

ڈاکٹر ثمراسلام مہدی نےاپنے خطاب میں اس بات کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان ہاکی کو معیاری سطح پر لے جانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گےاور اس قومی کھیل سے دلچسپی رکھنےوالے بچوں کی مدد کرتے ہوئے بچوں کو ان کے گھر کے قریب والدین کی نظر کے سامنے کھیل کی ایسی نر سریز کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے کہ جن سے پاکستان کو مسقبل اچھے ہاکی اسٹارزمل سکیں۔

ٹاؤن ایجوکیشن أفیسر(سینٹرل) ارشد ملک  اور پرنسپل محترمہ معصومہ نے اسکول میں ہاکی کیمپ کے اہتمام کوسراہا اور اس طرح کے تعلیمی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے کیمپس کو مذید اسکولز میں لگانے کی ضرورت کا اظہار کیا۔