ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے لیاقت علی خان الیون دوستانہ میچ میں شکست دیدی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) ینگ پاک فلیگ اور ینگ جعفری ہاکی کلب کے زیر اہتمام دوستانہ میچ میں ینگ پاک فلیگ کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان الیون نے ینگ

جعفری کی لیاقت علی خان الیون کو 7-5 سے شکست دے دی۔ کھیل کے پہلے ہاف میں لیاقت علی خان الیون نے ڈاکٹر عبدالقدیر الیون کیخلاف 3-1 کی سبقت حاصل کرلی۔ دوسرے ہاف  میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں ڈاکٹر عبدالقدیر الیون نے کئی خطرناک مووز بناتے ہوئے مزید 6 گول اسکور کئے۔