کراچی (نمائندہ رنگ نو )الصغیر ہاکی کلب اوراکیڈمی نارتھ کراچی میں "رمضان نائٹ ہاکی ٹورنامنٹ 2023" کےفائنل میں"ینگ الصغیرہاکی کلب" نے" ینگ
جے جے ہاکی کلب" کو3/1 سے قابو کرلیا جبکہ"ینگ پاک فلیگ ہاکی کلب" تیسری پوزیشن کی ٹرافی حاصل کرسکا۔
فائنل کی فاتح "ینگ الصغیرہاکی کلب"کی طرف سےمحمد بلاول،حذیفہ شاہد اورعلی عباس نے ایک ایک گول جبکہ"ینگ جےجے ہاکی کلب " کی طرف سے واحد گول مرتضٰی نے اسکور کیا۔
مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرکراچی سینٹرل طحہٰ سلیم نےتقسیم انعامات پر تمام پلئیرزکے کھیل اوران کےنظم و ضبط کی تعریف کی اورقومی کھیل ہاکی سے دلچسپی رکھنے والے ینگ اور جونئیرز ٹیمز کو دیکھتے ہوئے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ کراچی سینٹرل کےتمام ہاکی گراونڈز کو ازسر نو آباد کیا جأئے. اس موقع پرالصغیرہاکی اکیڈمی کے روح رواں رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی نے گراونڈ پر پلئیرز کی ضروریات سےآگاہ کیا۔
اس موقع پرنارتھ کراچی انڈسٹریزایسوسی ایشن(نیکاٹی) کے صدرفیصل معیزنےرواں سال جون میں الصغیر اکیڈمی کے سمرکیمپ کو مکمل اسپانسر کرنے کا اعلان کیا۔ عظمت پاشا،مبشرمختار،نعیم حیدراور ڈاکٹر ثمر اسلام مہدی نے مہمان خصوصی طحہٰ سلیم اور فیصل معیزکاشکریہ ادا کیااور ان کی اس دلچسپی وتعاون کوپاکستان میں ہاکی کےگراس روٹ لیول پرترقی وترویج کیلئےایک خوش آئند باب قرار دیا۔
ش