کراچی ( رنگ نو اسپورٹس ) پاک فلیگ ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی کی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر ثمراسلام مہدی، جاوید لطیف ہاشمی، سید
مشرف علی شاہ، بابائے ہاکی معین الدین غوری اوراعجاز مہدی زیدی ودیگر نےشرکت کی ۔
کارنرمیٹنگ میں کلب اینڈ کیڈمی کے شریک ارکان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہترین پلئیربابراعظم کو97 ویں اننگزمیں کیئریئرکے 5000 ریکارڈ رنزمکمل کرنے پرزبردست خراج تحسین پیش کیا اورمبارک باد دی ۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی حالیہ پرفارمنس اور ریکارڈ رنز سےنہ صرف ان کی کیریئرمیں تاریخ رقم ہوئی ہے بلکہ ان کی بہترین کھیل سے نئے کھلاڑیوں کو ریکارڈ بنانے اور بہترین کھیل پیش کرنے اورآگے بڑھنے کیلئےحوصلہ ملا ہے۔
انہوں نے فخر زمان کی بہترین نکھرتی ہوئی کارکردگی پربھی اطمینان اور خوشی کا اظہارکیا۔