حیدرآباد ( ویب ڈیسک )پاکستان نےورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔عبداللہ شفیق اوررضوان کی سنچریوں کی
بدولت پاکستان نے دوسری فتح اپنے نام کی ۔
سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے 345 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کیا اور پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کے 345 رنز کا ہدف 10 گیند قبل ہی حاصل کرکے میچ 6 وکٹوں سےجیت لیا۔
حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اوپنر امام الحق اور کپتان بابر اعظم کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے بہترین کھیل پیش کرکے176 رنز کی شراکت قائم کی۔عبداللہ شفیق اورمحمد رضوان نے سنچریاں بنائیں ۔
اوپنرعبداللہ شفیق 113 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 3 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔
محمد رضوان نے ناقابل شکست رہے 121 گیندوں پر 131 رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی ،انہوں نے سری لنکن بولرز کو 3 چھکے اور 8 چوکے جڑے ۔