سڈنی (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا کیے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال
میچ کھیلے گی۔
کرکٹ بورڈ آسٹریلیا کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بینو قادر ٹرافی کیلئے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔
قومی ٹیم 6 سے 9 دسمبر تک آسٹریلوی شہر کینبرا کے مانوکا اوول اسٹیڈیم میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف ریڈ بال میچ کھیلے گی، یہ تیسرا موقع ہوگا ،جب پاکستان کا پرائم منسٹرز الیون سے آمنا سامنا ہوگا۔ اس سے قبل 1990 اور 2005 میں بھی قومی ٹیم انکے خلاف میچ کھیل چکی ہے۔
ورلڈ کپ کے اختتام کے فوری بعد پاکستان دسمبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گا جہاں وہ تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلے گا،پہلا ٹیسٹ 14-18 دسمبر، دوسرا 26-30 دسمبر اور تیسرا ٹیسٹ میچ 3-7 جنوری تک کھیلا جائے گا۔