
لاہو:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے باضابطہ اشتہار جاری کرتے
ہوئے خواہشمند پارٹیوں کو بڈز جمع کرانے کی دعوت دے دی ہے،پی سی بی کے مطابق دلچسپی رکھنے والی پارٹیز ملتان سلطانز کے فرنچائز رائٹس کے حصول کے لیے بڈ کر سکتی ہیں۔ ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری مقرر کی گئی ہے جس کے بعد تکنیکی طور پر کوالیفائیڈ بڈرز کو اگلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔
بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ملتان سلطانز کی نیلامی مکمل شفاف طریقہ کار کے تحت کی جائے گی، اس سے قبل پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل 11 کے دوران ملتان سلطانز کے معاملات خود چلائے جائیں گےتاہم اب اس فرنچائز کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی حالیہ آکشن پی سی بی کی توقعات سے کہیں زیادہ کامیاب رہی، جس میں دونوں ٹیموں کو اچھی قیمت ملی۔ اسی مثبت ردعمل کے بعد پی سی بی نے ملتان سلطانز کی فرنچائز کو بھی نیلامی کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔














