
اسلام آباد (رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ایک
روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا۔ سیریز کے تمام میچز پی سی بی کے آفیشل یو ٹیوب چینل پر لائیو اسٹریم کیے جائیں گے۔
سیریز کی لائیواسٹریم کوریج 8 مختلف کیمروں سے کی جائے گی۔ سابق کرکٹر یاسر حمید صرف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران کمنٹری کریں گے۔ ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ سیریز کے لیے کمنٹری پینل میں سابق کرکٹر مجاہد جمشید، راجہ اسد علی خان، شمسہ ہاشمی، طارق سعید، حسن چیمہ اور محمد سلمان شامل ہیں۔
تمام میچوں کو لائیو اسٹریم کرنے کا مقصدپاکستان کرکٹ بورڈ کی خواتین کرکٹ کے فروغ کی پالیسی پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کو کھیل کی طرف راغب کرنا ہے۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹرائنگولر ایک روزہ ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ لائیو اسٹریم کیا تھا، جس میں پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی چیلنجرز کو 6 رنز سے شکست دی۔
سیزن 20-2019 کی جامع کوریج پر عمل پیرا پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سے قبل قائداعظم ٹرافی کے پہلے مرحلے میں 4 میچوں کو لائیو اسٹریم کیا۔ 28 اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں بھی 6 میچوں کو لائیو














