
اسلام آباد (رنگ نو اسپورٹس ) پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر16 ٹیموں کے درمیان تین روزہ میچوں کی سیریز کا
آغاز کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی میں ہو گیا۔
تین روزہ میچ کے پہلے روز پاکستان انڈر 16کرکٹ ٹیم کے کپتان عالیان محمود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ محض 35 رنز پر مہمان ٹیم کے ابتدائی 2 کھلاڑی آو ¿ٹ ہونے کے بعد مڈل آرڈر بلے باز ردوان حسین اور کپتان نعیم احمد کے درمیان 75 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
ردوان حسین 84 اور نعیم احمد 54 رنز بناکر ٹاپ اسکور رہے۔ بنگلہ دیش انڈر 16کرکٹ ٹیم کی پوری ٹیم 63.5 اوورز میں 204 رنز بنا کر آو ¿ٹ ہوگئی۔ قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی جانب سے احمد خان نے 43 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کپتان عالیان محمود اور علی اسفند نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور دن کے اختتام تک 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی جانب سے محمد وقاص اور عباس علی میچ کے دوسرے روز 40 کے مجموعی اسکور سے کھیل کاآغاز کریں گے۔




































