
لاہور( رنگ نواسپورٹس ڈیسک )چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹی 20اورٹیسٹ ٹیم کے
اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔سرفرازاحمد کی ٹیم میں کوئی جگہ نہ بن سکی ۔
چیف سیلکٹر نے ٹی 20اورٹیسٹ کیلئے علیحدہ علیحدہ ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ٹی 20کی قیادت کی ذمہ داری بابراعظم اورٹیسٹ کیلئے اظہر علی کو منتخب کرلیاگیا ہے ۔
ٹی 20کیلئے بابراعظم کے اسکواڈ میں فخرزمان ،افتخاراحمد ،عمادوسیم ،خوش دل شاہ ،محمد حسنین ،محمد عامر ،وہاب ریاض ،محمر عرفان ،وکٹ کیپر محمد رضوان عثمان قادر،امام الحق ،حارث سہیل ،آصف علی کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹیسٹ کیلئے اظہر علی کے اسکواڈ میں اسد شفیق ،عابدعلی،بابر اعظم،حارث سہیل ،امام الحق،عمران خان سینئر،،افتخاراحمد ،کاشف بگٹی ،محمد عباس،،وکٹ کیپر محمد رضوان ،موسیٰ خان ،نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی ،شام مسعود اوریاسر شاہ شامل ہیں۔
چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ سرفرازاحمد ڈومیسٹک کھیل کرفارم میں آجائیں تو ان کیلئے ٹیم کے دروازے کھلے ہیں۔




































