نیشنل گیمز کی مشعل کوئٹہ سے لاہورپہنچ گئی

لاہور۔ (ویب ڈیسک)33 ویں نیشنل گیمز کی مشعل کوئٹہ سے لاہورپہنچ گئی۔لاہورکے علامہ

اقبال ائرپورٹ پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ٹارچ ریلے کمیٹی کے چئیرمین کیپٹن سید عابدقادری نے مشعل کو پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خواجہ ادریس حیدرکے حوالے کیا اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمدخالدمحمودسمیت پنجاب کی مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنزکے صدور۔۔سیکریٹریز اور کھلاڑی بھی موجودتھے۔