
لاہور( رنگ نو اسپورٹس )سری لنکا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 64رنز سے ہرادیا ۔میچ لاہو رکے قڈافی اسٹیڈیم میں
کھیلا گیا ۔
میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان سری لنکن ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی ۔میچ میں سری لنکن ٹیم نے 166رنز اسکورکیے جس کے تعاقب میں پاکستانی کی ٹیم جم کر نہ کھیل سکی اور101رنز سے آو¿ٹ ہوگئی ۔
سرفرازا ور افتخار نے 46رنزکی شراکت رہی ،سرفراز نے24اورافتخار نے25رنز اسکور کیے اور پویلین لوٹ گئے ۔پاکستانی کھلاڑی ،عماد وسیم ،آصف علی ،محمد عامر ،شاداب ،فہیم اشرف اسکور لے لخاظ سے ڈب ڈیجیٹ میں داخل نہ ہوسکے اور آو¿ٹ ہو گئے ۔
سری لنکن ٹیم کے بلے بازوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا ،گنا تھلا نے 38بال پر 57رنز اسکور کیے ،فرنینڈو33رنز اسکور کر کے آو¿ٹ ہوئے ،اوڈانا اورڈی سلوابالترتیب 5اور7رنزبنا کرآوٹ ہوئے ۔














