
لاہور(ویب ڈیسک ) شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے لاہور کے ایک روزہ دورہ کے دوران تاریخی
بادشاہی مسجد کادورہ کیا ۔
خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے شاہی مہمانوں کا استقبال کیا۔بادشاہی مسجد آمد کے موقع پر شہزادی کیٹ میڈلٹن نے سبز رنگ کا مشرقی لباس( شلوار قمیض) اور سر کو دوپٹہ سے ڈھانپ رکھا تھا جس کا مقصد مسلمانوں کے مقدس مقامات سے عقیدت کا اظہار کرنا تھا۔
برطانوی شاہی جوڑے نے اس موقع پر ننگے پاﺅں مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مغلیہ دور کے فن تعمیر کو سراہا۔














