
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نوجوانوں کوقرض
دینے کے پروگرام میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کی جانے والی تقریر پہ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے جن منصوبوں کا کنٹینر پہ کھڑے ہوکر مذاق اڑایا تھا آج ان ہی کی تختیاں بدل کر اپنی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لیکن آپ اتنے نالائق ہیں کہ تختیاں بدلنے میں بھی 14 مہینے لگ گئے ہیں۔ انہوںنے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب! نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں کو رپیکیج کرکے اور نئی جھوٹی تقریر کر کے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے نوجوانوں کے لیے 80 ارب روپے روپےسالانہ مختص کیے تھے جس میں سے آدھا حصہ خواتین کا تھا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے نوازشریف کے یوتھ پروگرام پر نئی تختی لگا کر ایک دفعہ پھر اپنے پچھلے تمام جھوٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔پی ایم ایل (ن) کی ترجمان نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے نوجوانوں کو روزگار دینے اورہنرمند بنانے کے لیے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام 2013 میں شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ بزنس لون ااسکیم کا نام بدل کر سچائی چھپائی نہیں جا سکتی ہے۔
۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے اعلان کردہ پروگرام کے تحت نوجوانوں میں 21 ارب روپے سے زائد تقسیم کئے گئے تھے اور ریکوری کی شرح 91 فیصد رہی تھی جس کا ریکارڈ اس وقت بھی آپ کے پاس ہے۔





































