
لاہور(ویب ڈیسک )برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن لاہور پہنچے،ائےرپورٹ پر
وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کےا۔
بچےوں نے شہزادہ ولےم اورشہزادی کےٹ میڈلٹن کو گلدستے پےش کئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کوپاکستان کے دل لاہور آمد پر دل کی اتھاہ گہرائےوں سے خوش آمدےد کہتے ہوئے کہا کہ آپ کااستقبال کر کے دلی مسرت ہوئی ہے اور آپ کی تاریخی شہر لاہور آمد ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔
انہوںنے کہا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں برطانیہ کے شاہی خاندان کیلئے احترام کا رشتہ موجود ہے اورشہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کی بڑھتی ہوئی دوستی کا مظہر ہے۔آپ کا دورہ پاکستان دونوں ملکوںکے درمےان تعلقات کو مزےد مستحکم بنائے گا۔
برطانےہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے ایئرپورٹ لاﺅنج میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی۔برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کےاگےا۔
وزیراعلیٰ نے معزز مہمانوں کو پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیااورکہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب کے سماجی شعبہ کی بہتری کیلئے برطانیہ کے گراں قدر تعاون کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔برطانےہ اور پاکستان ترقی اورخوشحالی کے سفر مےں قدم سے قدم ملا کرچل رہے ہےں ۔ گورنر چوہدری محمد سرور نے بھی معزز مہمانوں کو تحائف پیش کئے۔





































