
لاہور(ویب ڈیسک،فوٹو:فائل ) ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت
کا اعلان کردیا ہے
یہ اعلان سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اورمسلم لیگ ن کے صدرشہبازسے مولانا فضل الرحمن نے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کے دوران کیا ،بعدازاں میڈیا بریفنگ میں شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ ۔۔۔میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے ،
انہوں نے کہا کہ ہم مارچ میں شریک ہوکر 31اکتوبر کواسلام آباد میں مطالبات پیش کریں گے۔کراچی سے پشاور تک عوام حکومت کو گھر بھیجنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے ،انتخابات کے بعد ہمیں حکومت ملی تو 6ماہ میں ملکی معیشت ٹھک کریں گے،
اسلام آباد میں مولانا کا استقبال کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے ،فضل الرحمن سے ملاقات میں ہم نے ملکی صورتھال پر تفصیلی غور کیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری ختم ہوگئی ،لوگ پریشان ہیں ،موجودہ صورتحال حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے ،اسلام آباد میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔














