کامیاب جوان پروگرام مسائل حل کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا

کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے روزگار اور دیگر مسائل حل کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا،

نوجوانوں کو بلاسود اور آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

            اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان قوم کا روشن مستقبل اور ملک کو عظیم تر بنانے کی امید ہیں، ان کی معاشی فلاح، ترقی اور زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرنے کیلیئے کامیاب جوان پروگرام کا آج آغاز کیا جارہا ہے،

نوجوان استحصالی نظام کے خلاف عمران خان کا ہراول دستہ بن کر ابھرے اور قریہ قریہ نگرنگر تبدیلی کا پیغام پہنچایا۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے روزگار اور دیگر مسائل حل کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا،

نوجوانوں کو بلاسود اور آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے، اس مقصد کے لئے 100 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے، خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لئے 25 فیصد کوٹہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو طاقتور اور بااختیار بنا کر ترقی یافتہ اقوام کے مقابلے میں لانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔