شہبازشریف کورونا کے باوجود نیب نیازی گٹھ جوڑ کے جھوٹے مقدمات میں پیش ہوئے

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میاں محمد شہبازشریف کورونا کے باوجود نیب نیازی

گٹھ جوڑ کے جھوٹے مقدمات میں پیش ہورہے ہیں۔ عمران صاحب آپ 10ارب ہرجانے کے شہبازشریف کے مقدمے میں کب پیش ہوں گے؟؟قوم دیکھ رہی ہے کہ آئین اور قانون کی پاسداری کون کررہا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اور ان کے مفرور حواری عدالتوں میں کب پیش ہوں گے؟ ڈاکٹرز کی ہدایت کے برعکس شہبازشریف آئین اور قانون کے سامنے سر جھکارہے ہیں۔ عمران صاحب فارن فنڈنگ، ہیلی کاپٹر، بلین ٹری سونامی، 23 خفیہ اکاونٹس میں کب پیش ہوں گے؟عمران صاحب کورونا کے بہانے آپ اور آپ کا وکیل پیش نہیں ہوتا لیکن شہبازشریف پیش ہوتے ہیں، ہے کوئی جواب؟نیب نیازی گٹھ جوڑ کسی عوامی منصوبے میں کرپشن، کک بیکس، کمیشن یا اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت نہیں کرسکا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی بے گناہی اعلی عدالتوں میں ثابت ہوچکی ہے لیکن نیب نیازی گٹھ جوڑ کوشرم نہیں آئی۔ نیب کورونا کے باوجود ہدایت کے برخلاف یہ ہے قانون۔ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی لیکن نیب نیازی گٹھ جوڑ کے جھوٹے الزام ختم نہیں ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ذاتی کاروبار میں بھی کرپشن کا کوئی عنصر نہیں مل سکا لیکن پھر بھی عمران صاحب کے انتقام کا سلسلہ جاری ہے۔