ایک لاکھ 78ہزار737 افرادکورونا وائرس کو شکست دے کر مکمل صحت یاب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اور مصدقہ اعداد و

شمار جاری کردیئے ہیں، ایک لاکھ 78ہزار737 افرادکورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹرپر نہیں ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار262 ٹیسٹ کیے جن میں 2145 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مزید 40کورونا مریض انتقال کر گئے۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 73ہزار 751کورونا ایکٹو کیسز ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹوں میں سندھ کے 11060، پنجاب کے7493، کے پی کے کے1875، اسلام آباد کے 2710، بلوچستان کے 499، گلگت بلتستان کے 131 اور آزاد کشمیر کے 494 ٹیسٹ شامل ہیں۔
ملک کے مختلف حصوں میں 330 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں جبکہ 1825 وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 2 لاکھ57 ہزار914ہے جن میں آزاد کشمیر کے 1771، بلوچستان کے 11322، پنجاب کے 88539، کے پی کے کے31271 اور سندھ کے 108913افراد شامل ہیں۔
اب تک ملک بھر میں کورونا سے 5 ہزار426 اموات ہوچکی ہیں جن میں سندھ کی1888، پنجاب کی2051، کے پی کے 1120، اسلام آباد کی156، بلوچستان کی127، گلگت بلتستان کی 38اور آزاد کشمیر کی46 اموات شامل ہیں۔ ملک کے 733 ہسپتالوں میں 3321کورونا مریض زیر علاج ہیں۔