
کراچی ،لاہور ،کوئٹہ ،پشاور ( ویب ڈیسک ) ملک بھر میں یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔کراچی ،لاہور
،پشاور ،ملتان ،راولپنڈی حیدرآباد،سکھر ،کوئٹہ سمیت ملک کے تما م چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی ،ذوالجناغ ،الم اورتعزیوں کے جلوس نکالے گئے ،جن میں عزاداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ذاکرین وعلمائے کرام نے واقعہ کربلا کی اہمیت کو اجاگرکیا اور امام عالی مقام واہل بیت کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عیقد ت پیش کیا ۔
کراچی ،لاہور ،راولبنڈی ،ملتان ،حیدر آباد سمیت تمام شہروں میں جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہو ے مقررہ مقامات پر اختتام پذیر ہوئے ،بعدازاں امام بارگاہوں میں شام غریباں کی محافل برپا کی گئیں ۔
یوم عاشور پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس ورینجرز کی بھاری نفری سیکیورٹی انتظامات پر مامور تھی ،جبکہ مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بھی بند رکھی گئی تھی ۔














