کراچی کے لوگوں کی پریشانی کا احسا س ہے ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی ( ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے پیدا صورتحال کا ادراک ہے

،کراچی میں ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں ۔نقصانا ت کا اندازہ ہے ،لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو ا ،مجھے لوگوں کی پریشانی کا علم ہے ۔
یہ بات انہوں کے کے الیکٹرک کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفت گو میں کہی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کھارا درمیں زیادہ پانی جمع ہوا ہے ،متعدد علاقوں میں ابھی تک بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے ،میں نے کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ بجلی کی عدم بحالی کیخلاف احتجاج کرنے والوں سے کہتا ہوں کہ کے الیکٹرک کو کام کرنے دیں تاکہ بجلی بحال ہو سکے ۔انہوں نے کہا پیر سے پھر بارشوں کی بیش کوئی ہے اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکمے الرٹ ہیں ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے اتوار کو کھارا در کا بھی دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا ،مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لوگوں کی پریشانی کا احساس کے ،سڑکوں پر جمع پانی نکالنے کیلئے کام کر رہے ہیں ۔عوام سے معذرت خواہ ہوں ۔