
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،فوٹو فائئل ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ
کورونا کی احتیاطی تدابیر نہ کرنے پر مزید پابندیا ں لگائی جا سکتی ہیں، جمہوری نظام کا مطلب یہ نہیں کہ سیاسی لیڈر ایسے فیصلہ کریں جس سے زندگی اور روزگار خطرے میں پڑے۔
اسلام آباد میں این سی او سی کے اجلاس کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی صحت اور روزگار کے دفاع کی ذمہ داری سونپی گئی این سی او سی کو جس کے لیے ہم تمام ڈیٹا سائنس کا استعمال کرتی ہے اور ماہرین صحت کی رائے کو اہمیت دیتی ہے، ہم روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آگے کی طرف دیکھتے ہوئے کچھ سفارشات دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر کے پہلے عشرے میں پوری دنیا تعریف کررہی تھی اور ہم باہر جاتا تھے تو لوگ مبارکباد دیتے تھے کہ مبارک ہو آپ نے کورونا پاکستان میں ختم کردیا اور ہر ایک کو بتانا پڑتا تھا کہ کم ہوا ہے، ختم نہیں ہوا ، اس وقت جو اعدادوشمار آنا شروع ہوئے اس پر ہم نے 12 اکتوبر کو این سی سی کے اجلاس کی درخواست کی جس میں سفارشات رکھیں کہ عوام کی جانب سے حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے ہمیں وبا کا پھیلا ﺅبڑھتا ہوا نظر آ رہا تھا۔ انہوںنے کہا کہ میرج ہالز، ریسٹورنٹس اور ہزاروں لوگ ہیں جن کی نوکریاں ان سے جڑی ہوئی ہیں، ان سب کو بھی معاشی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ 12 اکتوبر کے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح صرف 2فیصد تھی جبکہ پچھلے ہفتے یہ 8.7فیصد ہو چکا تھا، یعنی چار گنا کا کا اضافہ ہو چکا ہے۔ دو ماہ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات میں چار گنا اضافہ ہوا ہے، سینکڑوں کی تعداد میں طبی عملہ کورونا وائرس میں مبتلا ہے، احتیاطی تدابیر نہ کیں تو ہفتے دو ہفتے بعد مزید پابندیاں لگانا پڑسکتی ہیں۔














