
سیالکوٹ( ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں کیسز
بڑھ رہے ہیں، سردیوں میں احتیاط نہ کی تو یہ بہت مشکل ہوں گی،مودی کی مثالیں دینے والی اپوزیشن آج خود جلسے اور جلوس کررہی ہے،انکا کہناتھا انشا اللہ آنے والے دنوں میں سیالکوٹ ایکسپورٹ کے حوالے سے ایک بڑا سینٹر بننے جارہاہے، ائیرلائن کی ضرورت باقی تھی جوکہ سیالکوٹ کاروباری برادی نے بنادی جس کا پاکستان کو فائدہ ہوگا، جس طرح کاروباری برادری نے ائیرپورٹ چلایا اسطرح وہ ائیرلائن بھی چلا لیں گے۔
ان خیالات اکا اظہار اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دورہ سیالکوٹ کے دوران کاروباری برادری سے دوران خطاب کیا۔ اس موقع پر رزاق داود، حماد اظہر، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، عثمان ڈار و دیگر علاوہ کاروباری برداری کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ائیر سیال کی وجہ سے پی آئی اے و دیگر انٹرنیشنل ائیرلائنوں میں مقابلہ کی فضا پیدا ہوگی جسکا فائد پاکستان کو پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لئے مشکل وقت تھا جب کروونا کی وبا پھیلی تو ساری دنیا نے ایک مشکل فیصلہ کرنا تھا کہ وائرس کو روکنے کے لئے بہترین طریقہ لاک ڈاﺅن ہے اور جب لوگ اکٹھے ہوتے ہیں اور ماسک نہیں پہنتے تو یہ وبا پھیلتی ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ سبھی ماسک پہنیں۔ انہوں نے کہا کہ کروونا کی پہلی لہر سے اسلئے نکل آئے کہ عوام نے تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے سات ممالک بتائے جنہوںنے بہترین طریقہ سے کروونا وائرس کو ہنڈل کیا اور ان میں پاکستان بھی شامل تھا۔ اپوزیشن اس حوالے سے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتی تھی اور مکمل لاک ڈوان کے لئے بھارت کی مثال دیتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہی اپوزیشن والے آج جلسے جلوس کرتے پھرتے ہیں جبکہ کروونا کے کیس بڑھ رہے ہیں ہم لوگوں کو کہہ رہے کہ ان سردیوں میں اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو بہت مشکل ہوگی۔
قبل ازیں وزیر اعظم نے ائیرسیال کا افتتاح کیا ۔ بعدازاں انہوں نے مختلف تقاریب میں بھی خطاب ، تقریب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، مشیررزاق داود، وفاقی وزیر حماد اظہر، و دیگر نے بھی خطاب کیا۔




































