
راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی،11مسافر جاں بحق 50سےزائد زخمی ہوگئے۔
اکبر ایکسپریس اورمال گاڑی کو حادثہ صادق آباد کے قریب ولہار ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں 12مسافر جاں بحق اور 50سے زائد زخمی ہوگئے۔
حادثہ صبح سویرے پیش آیا،حادثے بعد بہت سے مسافربوگیوں میں پھنس گئے اورانہیں بوگیاں کاٹ کر نکالا گیا ،زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد ورفت بحال کردی گئی۔حادثے میں زخمی ہونے والے 45 زخمی مسافروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر صادق آباد اور 12 زخمیوں کو شیخ زائد اسپتال میں منقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حادثے کاشکار اکبر ایکسپریس کاانجن مکمل تباہ ہوگیا جبکہ متعد بوگیوں کو بھی نقصان پہنچا ،وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔














