
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت ایک بار پھرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،فی تولہ
سونا 1700روپے مہنگا ہوکر82ہزارروپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت میں24ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا مزید1700روپےمہنگا ہوکر82000روپےکی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید24ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر1420ڈالرہوگئی۔
ادھر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں1700روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں1458روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیااورفی تولہ سونےکی قیمت80300روپے سے بڑھ کر82000روپے اوردس گرام سونے کی قیمت68844روپے سے بڑھ کر70302روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت910.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت780.17روپے پرمستحکم رہی۔














