ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1123 ہو گئی

اسلام آباد/لاہور/کراچی/پشاور/کوئٹہ(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کوروناوائرس کے مریضوں میں اضافے کا

سلسلہ جاری ہے،21 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 1123 ہوگئی جبکہ سندھ میں مریضوں کی تعداد 421 ہو گئی ہے۔


کورونا وائرس سے اب تک متاثرہ 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 19مریض مکمل صحتیاب ہوچکے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں،جس کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1123 تک پہنچ گئی،سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 421،پنجاب میں تعداد 296 ہوگئی،بلوچستان میں 131 اور گلگت بلتستان میں تعداد 81 ہوگئی،کے پی کے میں 121 اسلام آباد میں 25 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوئے۔جہلم میں 13 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہو گئی ہے ۔گجرات میں 8 نئے کسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔