وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،13 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کو ہو گا، جس میں ملکی معاشی سیاسی

صورتحال پرغور کیا جائے گا جبکہ اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج سہ پہر کو شروع ہونے والے اجلاس میں ملکی معاشی سیاسی صورتحال پرغور کیا جائے گا اور کابینہ کواقتصادی ترقی،معاشی اعدادوشمارپربریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں عید الاضحی پر کورونا وباء کی روک تھام کے حوالے سے ایس او پیز کی حکومتی اقدامات اور نتائج کا جائزہ لیا جائیگا۔
ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ کابینہ میں پیش ہوگی، وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔کابینہ ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک پاکستان کی تعیناتی کی منظوری دے گی جبکہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی کارگردگی پربریفنگ اور میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں پر بریفنگ ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اجلاس میں گیس کی تقسیم کے منصوبوں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی اور اسلام آبادمیں گھروں میں کام کرنے والے ورکرزکے تحفظ کابل پیش ہوگا۔
کابینہ ایجنڈے میں کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نو، وزارت آئی ٹیکے ماتحت یوایس ایف کیسی ای اوکی تعیناتی اور پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسزکے چیئرمین کی تقرری شامل ہیں۔پی آئی اے کے آر پی ٹی،ایریل ورک اورچارٹرلائسنس کی تجدید بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ کابینہ پاکستان گلوبل انسٹیٹیوٹ روات کے چارٹرکی منظوری دے گی۔