گوادر:شہید بس مسافروں میں پاک بحریہ کے جوان بھی شامل

 گوادرکوسٹل  ہائی وے پربزی ٹاپ کے قریب بس سے مسافروں کو اتارکر شناخت کے بعد فائرنگ کرکے 14افراد کو قتل کردیا گیا۔پاک بحریہ کے جوان بھی شہید ہونے والوں 

میں شامل ہیں ،نامعلوم ملزمان وادات فرار ہو گئے،واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علا قے کو گھیرے میں لے لیا ،لاشوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملزمان کا تاحال سراغ نہیں مل سکا ۔علاقے میں واردات کے بعد سوگ اورخوف کی کیفیت طاری ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقع کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں پاک بحریہ کے جوان بھی شامل ہیں ،تمام جوانوں کی شناخت ہوگئی ہے،