رانا ثنا اللہ کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

اہور(ویب ڈیسک ) لاہور کی عدالت نے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا ،انہیں اے این ایف نے سخت سیکیورٹی میں عدالت میں

لپیش کیا ۔
اے این ایف اہلکاروں کی جانب سے رانا ثنا اللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا۔اے این ایف کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ رانا ثنا اللہ فیصل آباد سے لاہور منشیات اسمگل کررہے تھے اوران کی گاڑی سے منشات سے بھرا بیگ ملا،جس کا بیگ سمیت وزن 21.5کلو ہے ،اس میں 15کلو ہیروئن ہے،رانا ثنا اللہ کے خلاف آرڈی لاہو نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کی ۔اے این ایف کی جانب سے 14روزہ ریمانڈ کی استدعاکی گئی ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے رانا ثنا اللہ کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔